ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی تشدد معاملہ: موج پور میں ہنگامہ اور کردم پوری میں دو افراد کے قتل معاملے میں چارج شیٹ داخل 

دہلی تشدد معاملہ: موج پور میں ہنگامہ اور کردم پوری میں دو افراد کے قتل معاملے میں چارج شیٹ داخل 

Tue, 09 Jun 2020 22:38:31    S.O. News Service

نئی دہلی،09/ جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس نے دہلی میں تشدد کے دوران موج پور میں ہونے والے تشدد اور کردم پوری کے علاقے میں دو افراد محمد فرکان اور دیپک کے قتل معاملے میں عدالت میں الگ الگ چارج شیٹ داخل کی ہے۔

غور طلب ہے کہ مشرقی دہلی کے موج پور میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا اپنے حامیوں کے ساتھ سی اے اے کی مخالف کرنے والوں کے خلاف تھے اور مظاہرین کوسڑکوں پر آنے اور جام کھلوانے کی دھمکی دے کر چلے گئے۔ اس کے بعد علاقے میں تشدد شروع ہوگیا۔ اس معاملے میں دہلی پولیس کی ایس آئی ٹی نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے لیکن اس چارج شیٹ میں کپل مشرا کا نام شامل نہیں ہے۔ تشدد کے اس معاملے میں اب تک مجموعی طور پر 5 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جس میں شاہ رخ پٹھان اہم ملزم ہے جنہوں نے کھلے عام پستول لہرایا تھا۔

دہلی پولیس کے مطابق 24 فروری کو موج پور چوک پر سی اے اے کے مخالف اور سی اے اے کے حامی مد مقابل تھے۔ ابتدا میں احتجاج پرامن تھا لیکن بعد میں دونوں طرف سے پتھراؤ اور آتش زنی شروع ہوگئی جس میں متعدد افراد اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس تشدد میں ونود نامی شخص ہلاک ہوگیا، جس کے قتل کا مقدمہ الگ سے درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ یہ تشدد ایک سازش کے تحت ہوا ہے۔اسی طرح کردم پوری کے علاقے میں 2 افراد محمد فرکان اور دیپک کے قتل کے معاملے میں دہلی پولیس ایس آئی ٹی نے عدالت میں الگ الگ چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ان دونوں معاملات میں مجموعی طور پر 8 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق 24 فروری کو شمال مشرقی دہلی کے جیوتی نگر میں کردم پور کے قریب ایک سازش کے تحت تشدد پھیل گیا۔


Share: